دہشتگردوں سے روابط کیس، رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فردِ جرم عائد

Share

دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …