وزیراعظم کے صاحبزادے حاضر ہوں، سپریم کورٹ کا اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر وزیراعظم کے صاحبزادے پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکوٹ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا۔دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے تین رکنی بینچ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس اخبار میں بذریعہ اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *