ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی

Share

محکمہ موسمیات نے آج سے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 3 روز پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی، 9 اور 10 فروری کو پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Check Also

ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی

Share محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں اور برف باری کی …