چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز زبان کیس، عمران خان غیر حاضر

Share

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین آمیز اور غیر پارلیمانی ریمارکس کے معاملے کی سماعت کے دوران عمران خان اور اسد عمر کی غیر حاضری کی درخواست دائر کر دی گئی۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئےفیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن کے روبرو بتایا کہ عمران خان گولی لگنے سے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ہیں اور آرام کر رہے ہیں، انہیں ڈاکٹر نے ابھی سفر کی اجازت نہیں دی ہے۔عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کو ڈینگی ہو گیا ہے، جس سے ریکوری میں 10 سے 15 روز درکار ہیں۔فیصل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل ہم توہینِ الیکشن کمیشن کیس پر دلائل کے لیے تیار تھے، وہاں پتہ چلا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اس سے متعلق درخواست ہے۔عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں غیر حاضری کی درخواست دے دی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar