
کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج پورے ملک اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتیٔ کشمیر منایا جائے گا۔مظفر آباد میں صبح 9 اور 10 بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب منعقد کی جائیں گی، آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی مظفر آباد جائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستانی قوم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved