آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

Share

کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج پورے ملک اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتیٔ کشمیر منایا جائے گا۔مظفر آباد میں صبح 9 اور 10 بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب منعقد کی جائیں گی، آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی مظفر آباد جائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستانی قوم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

Check Also

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات: پاکستان کو بھی ثالثی کی دعوت

Share ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو بھی ثالثی کی …