معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا

Share

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا، قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی۔عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کا قتل چار افراد نے کیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللّٰہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔انہوں نے 2021ء میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …