لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Share

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بسنت کےحوالے سے تیسرے روز بھی پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت عروج پر رہی، تین روز میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئے۔تیسرےروز مارکیٹس میں5 لاکھ سے زائد گڈے، پتنگیں فروخت ہوئے، ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے اور پونا تاوا 250 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔کائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق دو پیس ڈور کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔پہلےدن 16 کروڑ،دوسرےدن 18کروڑ،تیسرےدن 20 کروڑ روپےکی خریدوفروخت ہوئی

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …