سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

Share

سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان کر دیا۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازہ میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ کابینہ نے کمیٹی تشکیل دی، آگ لگنے کے وقت عمارت میں 2 ہزار سے 2500 افراد موجود تھے، گل پلازہ کے دودفعہ سیفٹی آڈٹ ہو چکے تھے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرسول ڈیفنس اور ایڈیشنل کنٹرول سول ڈیفنس ضلع جنوبی کو فوری طور پرمعطل کر دیا گیا ہے، ان کے خلاف متعلقہ قوانین کےتحت محکمہ جاتی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فائرٹینڈرز کو پانی کی فراہمی میں تاخیر سے کارروائیاں متاثر ہوئیں، چیف انجینئرز بلخ اور انچارج ہائیڈرنٹس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا، ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہائیڈرنٹ انچارج کو معطل کر دیا گیا، واٹربورڈ کی جانب سے پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی، ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضلع جنوبی کو معطل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤمیں نہیں آئیں گے، معزز چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ رہے ہیں، ہمارا مقصد اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہو، خط میں درخواست کی جائے گی کہ تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائیں۔

Check Also

اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے 270 کلو منشیات چوری

Share بلوچستان کے ضلع دکی کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوری کی انوکھی واردات، چور …