یورپی یونین کا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق

Share

یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق ای یو وزرائے خارجہ نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ ای یو خارجہ پالیسی چیف کاجا کلاس نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حوالے سے فیصلہ کن پیش رفت کرلی ہے۔ایک بیان میں کاجا کلاس نے کہا کہ جبر کو جوابدہ کیے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، جو حکومت اپنے ہزاروں لوگوں کو قتل کرتی ہے وہ اپنی تباہی کی طرف بڑھتی ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔

Check Also

ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی کی صورت میں نکلے گا: محمد مخبر

Share ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر …