
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لمبے عرصے کیلئے نگراں سیٹ اپ کی پیشکش کو مسترد کردیا اور کہا کہ آئین میں اس بات کی گنجائش نہیں، نگراں حکومت کا کام صرف مقررہ مدت میں نئے انتخابات کرانا ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان کو صدر مملکت عارف علوی اور مشترکہ دوستوں کے ذریعے پیغامات پہنچانے گئے تھے۔ حالیہ رابطوں میں عمران خان کو 5 ماہ کے نگراں حکومت کا آپشن دیا گیا تھا کہ اپریل 2023تک کے لیے ایک نگراں حکومت قائم کردی جائے جو آئندہ انتخابات کرائے گی تاہم پی ٹی آئی چیئرمین نے اس پیشکش کو یکسر مسترد کردیا ہے