کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام 15 افراد ہلاک

Share

کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 افراد کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کی مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی رابطہ منقطع ہوا، تاہم کچھ دیر بعد طیارے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک نمائندے سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبر سوار تھے۔ حکام نے خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا، حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Check Also

شمالی کوریا: کم جونگ اُن پھر حکمراں جماعت کے سربراہ مقرر

Share کم جونگ اُن دوبارہ حکمراں جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے …