ممکنہ تحریک عدم اعتماد: صادق سنجرانی متحرک ہو گئے،سیاسی جماعتوں سےرابطے

Share

تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ طور پر چئیرمین سینیٹ کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے صادق سنجرانی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متوقع تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور بی این پی مینگل سے رابطے کئے اور تعاون کی درخواست کی۔ جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل نے صادق سنجرانی کو فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا صادق سنجرانی نے باہمی دوستوں کے زریعے پیپلزپارٹی قیادت کو مفاہمت کے پیغامات بھجوائے ہیں تاہم پی پی قیادت نے صادق سنجرانی کے پیغامات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ صادق سنجرانی جلد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی دیگر جماعتوں سے رابطے کر کے تعاون کی درخواست کریں گے جبکہ جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے صادق سنجرانی سے پارٹی سطح پر مشاورت کیلئے مہلت مانگی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar