ویسٹ انڈیز کپتان نکولس پورن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے

Share

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن ویسٹ انڈیز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پورن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے الگ ہوئے ہیں۔نکولس پورن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کیانہوں نے کہا کہ میں کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں، میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لیے وقت دینا چاہتا ہوں۔ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز جمی ایڈمز کا کہنا ہے کہ نکولس پورن کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کے لیے وقت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Check Also

آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی

Share کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 15 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *