کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share

کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی طوفان نے صوبے اونٹاریو کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑی، ٹورنٹو میں 22 انچ تک ریکارڈ برف باری ہوئی، گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں، ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 18 انچ برف ریکارڈ ہوئی، 9 سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔برف باری کے باعث 10 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، برفباری سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند اور بس سروسز منسوخ کر دی گئیں۔کینیڈا کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے

Check Also

پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے، شدت 5.8 ریکارڈ

Share اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید …