امریکا، اسرائیل ایران میں دہشتگردی کی معاونت کررہے ہیں، ایران

Share

ایران نے عالمی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں دہشتگردی کی معاونت کررہے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق تہران نے موقف اپنایا ہے کہ غیرملکی پشت پناہی والے فسادات میں قومی سلامتی اور پبلک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ایران کی انسداد دہشتگردی فورس نے کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں۔ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے جڑے فسادیوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دشمن کے درجنوں کرائےکے قاتل گرفتارکرلیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے فساد اور اس میں ملوث گرفتار افراد کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے

Check Also

ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی …