
امریکی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز نے ناسا میں 27 سالہ شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔سنیتا ولیمز نے اپنے کیریئر کے دوران انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے لیے تین مشنز انجام دیے، خلا میں مجموعی طور پر 608 دن گزارے جو کسی بھی ناسا خلانورد کا دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔ اُنہوں نے 9 اسپیس واکس مکمل کیں اور 62 گھنٹے سے زائد وقت خلا کے باہر گزارا۔ناسا میں کیریئر کے بعد سنیتا ولیمز کو کیا کیا مراعات میسر ہوں گی اس متعلق بین الاقوامی میڈیا پر کچھ رپورٹس زیرِ گردش ہیں۔ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن کتنی ہوگی؟سنیتا ولیمز کو ناسا کی جانب سے براہِ راست پینشن نہیں ملے گی تاہم وہ امریکی وفاقی نظام ریٹائرمنٹ (FERS) کے تحت پینشن کی اہل ہوں گی۔ یہ پینشن ان کی 27 سالہ سروس اور آخری تین برسوں کی اوسط تنخواہ (ہائی-3) کی بنیاد پر دی جائے گی۔بین الااقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسنیتا کو سالانہ تقریباً 43 ہزار 200 سو ڈالر پینشن مل سکتی ہے۔ ان کی پینشن میں امریکی بحریہ میں کیپٹن کے طور پر خدمات کا وقت بھی شامل ہوگا۔دیگر ریٹائرمنٹ مراعاتسنیتا ولیمز کو پینشن کے علاوہ امریکی سوشل سیکیورٹی اسکیم کے تحت ماہانہ ادائیگیاں بھی ملیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اِنہیں ریٹائرمنٹ کے بعد سرمایہ کاری منصوبہ، ناسا کی جانب سے خصوصی طبی اور نفسیاتی معاونت، تاحیات ہیلتھ اور لائف انشورنس کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved