ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس کا اعلان

Share

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے لکھا کہ وینزویلا میں 3 فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے. ایلون مسک نے اسٹار لنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے فری انٹرنیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر امریکا منتقل کردیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی تک ملک کا نظام امریکا چلائے گا

Check Also

پاکستان اداروں پر 2 بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف

Share پاکستانی اداروں پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل …