
کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بنگلادیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیےحکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلادیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ کےلیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved