ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر

Share

آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر

ڈان شپیرواسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور صدارت میں اسرائیل میں امریکی سفیر تعینات تھے۔اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے کہا کہ صدر ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔سابق امریکی سفیر کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر نے یہ الزام عائد کیا کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل میں امریکی صدر ملوث ہیں۔ڈان شپیرو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق کہا کہ اب وہ 86 برس کے ہوچکے ہیں اور بیمار آدمی ہیں لہٰذا ایران کو اس وقت ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

Check Also

ایک تولہ چاندی نو ہزار روپے کی: وہ دھات جس کی قیمت میں سونے سے بھی کہیں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا

Share نئے سال کے پہلے ہی دو ہفتوں میں چاندی کی قیمت لگ بھگ 25 …