برطانیہ چھوڑے بغیرقیام میں توسیع،نوازشریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپیل واپس لےلی

Share

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی۔ لندن میں نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی اور مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔واضح رہے کہ نواز شریف کی برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی۔ ن لیگی قائد نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز، ان کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے مخلتف ممالک کی سیر کو روانہ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar