امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش

Share

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب روسی تیل بردار جہاز بیلا 1 ( Bella1) پر قبضے کی کوشش کی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وینزویلا سے یورپ جانے والے روسی پرچم والے ایک آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق روس نے اپنے تیل بردار جہاز کی حفاظت کے لیے آبدوز اور دیگر جہاز روانہ کردیے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے وینزویلا پر زور دیا ہے کہ چین، روس، ایران اور کیوبا کے خفیہ ایجنٹس کو ملک سے نکالا جائے۔یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر مادورو کو گرفتار کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے۔

Check Also

پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی

Share ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا …