یوکرین میں فوج تعینات کرنے پر برطانیہ اور فرانس میں اتفاق

Share

برطانیہ اور فرانس نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک یوکرین میں جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی تعینات کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں ہونے والی ملاقات میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر میکرون نے یوکرین میں جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔دونوں ملکوں کے سربراہان کے علاوہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوکرین میں فرانس اور برطانوی فوج کی تعیناتی اور فوجی اڈے بنانے کے حوالے سے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پیرس میں یورپی اتحادی اور امریکی نمائندہ خصوصی اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

Check Also

امریکی سپیشل فورسز کی ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں کی تیاری

Share امریکی سپیشل فورسز نے ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں کی تیاری شروع کر دی۔برطانوی میڈیا …