یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ چھت سے کود گئی

Share

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ چھت سے نیچے کود گئی۔پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔طالبہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔یونیورسٹی کی طالبہ تیسرے فلور سے نیچے گر گئی۔ تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ چار روز قبل اسی یونیورسٹی میں اویس سلطان نامی طالب علم نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔

Check Also

منشیات اسمگلنگ میں ملوث افغان پناہ گزین جرمنی سے ملک بدر

Share مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے جرمنی اور ترکیے سے افغان مہاجرین کی ملک بدری …