مادورو کی گرفتاری کے بعد روس کا دھماکہ خیز اعلان، دنیا کو ایٹمی پیغام دے دیا

Share

روس کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور ولادیمیر پیوٹن کے قریبی اتحادی دیمتری میڈویڈیف نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کے تحفظ کی واحد قابلِ اعتماد ضمانت جوہری اسلحہ ہے۔میڈویڈیف نے

یہ بیان 3 جنوری 2026 کو ٹیلیگرام پر جاری کیا، جو وینزویلا میں مبینہ امریکی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کی رپورٹس کے ردِعمل میں سامنے آیا۔انہوں نے اس کارروائی کو کھلی امریکی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور سفارت کاری طاقتور ممالک کے خلاف کسی بھی ملک کو حقیقی تحفظ فراہم نہیں کر سکتیں۔میڈویڈیف کے مطابق:“کاراکاس میں ہونے والی کارروائی اس بات کا بہترین ثبوت ہے کہ ہر ریاست کو اپنی مسلح افواج کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا چاہیے… اور وہ زیادہ سے زیادہ مضبوطی جو ملک کے لیے قابلِ اعتماد تحفظ کی ضمانت بنے، صرف جوہری ہتھیار ہیں۔”انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر انتہائی اشتعال انگیز نعرہ لگاتے ہوئے کہا:“جوہری ہتھیار زندہ باد!”سیاسی مبصرین کے مطابق میڈویڈیف کا یہ بیان عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافے اور نئی جوہری بحث کو جنم دے سکتا ہے، جبکہ روس اور امریکہ کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Check Also

ٹرمپ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشنز پر غور

Share امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا گرین لینڈ حاصل کرنے کے آپشنز …