
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے لیے آنے والا وقت کیا لے کر آئے گا۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہرِ نجوم سامعہ خان نے سیاست، شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی متعدد نمایاں شخصیات کے بارے میں اپنی پیشگوئیاں پیش کیں، جن میں بابر اعظم بھی شامل تھے۔سامعہ خان کے مطابق اگر بابر اعظم کی بتائی گئی تاریخِ پیدائش درست ہے تو سال 2026 ان کے لیے خاص طور پر ذاتی زندگی کے حوالے سے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے زائچے کے مطابق ستارہ انہیں محبت کی اجازت دیتا ہے مگر شادی کے لیے انہیں چاہیے کہ وہ ایک سال رک جائیں کیونکہ صورتحال اچھی نہیں۔ماہر علمِ نجوم کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ بابر اتنا پریشر کیوں لیتے ہیں؟ اگر وہ کاؤنسلنگ کروالیں تو وہ کھل کر کھیلیں گے۔دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں اس سال کرکٹ ایک بار پھر کم بیک کرے گی، کرکٹ کے شائقین اب مایوس نہیں ہوں گے اگر ٹیم ہارتی بھی ہے تو کھیل کر ہارے گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا نتیجہ 16 فروری کے بعد آیا تو ہمارے حق میں نکل سکتا ہے اگر نتیجہ 16 فروری سے پہلے کا ہے تو میں اس موضوع پر خاموشی اختیار کروں گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved