ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کا اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

Share

بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔بی سی بی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔بی سی بی ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے گا، بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں شیڈول ہیں، بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے 3 میچز کولکتہ اور ایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …