برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن، سپاہی، مشین آپریٹر شہید

Share

برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن، ایک سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برزل پاس میں برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا، شہید ہونے والوں میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر شہری عیسٰی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ شہید مشین آپریٹر عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 3 جنوری کی رات دو بجے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا، برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی ہورہا تھا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …