یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

Share

یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کی کشتی گیمبیا کے ساحل کے قریب الٹی، کشتی میں 200 کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے 7 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ہلاک افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ریسکیو کیے گئے 96 افراد میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے گیمبیا بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Check Also

ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، معید پیرزادہ کو عمر قید کی سزا

Share اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے …