سوئٹزرلینڈ میں 40 افراد ہلاک، پانچ روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

Share

سوئس صدر نے 40 افراد ہلاک کی ہلاکت پر برن شہر میں پانچ روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں دھماکے کے بعد آگ لگنے والی کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ سال نو کی تقریب کے دوران ہوا۔سوئس صدر گائے پرملین (Guy Parmelin) کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات کا واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، آگ لگنے سے ہلاک افراد کی شناخت میں کئی روز لگیں گے۔سوئس صدر نے مزید کہا کہ شہر برن میں پرچم 5 روز تک سرنگوں رہے گا. سوئس حکام کے مطابق متاثرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، واقعہ دہشت گردی نہیں، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Check Also

نیوزی لینڈ: آکلینڈ سے سال 2026ء کا آغاز ، شاندار آتش بازی

Share نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے سال 2026 کا آغاز ہوگیا، اسکائی ٹاور پر …