مریدکے میں مبینہ زیادتی، کیس میں نیا موڑ، ہنی ٹریپ کے الزامات سامنے آ گئے

Share

مریدکے میں بزرگ شہری ارشد کے خلاف درج کے مقدمے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو خواتین ماہم اور لائبہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ارشد نے خود کو عامل ظاہر کر کے عمل کے بہانے زبردستی زیادتی کی۔ تاہم تفتیش کے دوران جرم ثابت نہ ہونے پر ارشد کے خلاف

تعزیراتِ پاکستان کی دفعات کے تحت درج مقدمہ خارج کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل جائیداد کے تنازع سے جڑا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد نے کچھ عرصہ قبل شفیق نامی شخص اور اس کے ساتھیوں سے چار پلاٹس خریدے تھے، جن کی بڑی رقم ادا کی جا چکی تھی۔ بعد ازاں نجی سوسائٹی میں زمین شامل ہونے سے پلاٹس کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، جس پر مبینہ طور پر فروخت کنندگان نے رجسٹری دینے سے انکار کیا۔تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسی دباؤ کے لیے ارشد کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق ماہم اور لائبہ کا تعلق مبینہ ہنی ٹریپ گروہ سے بتایا جا رہا ہے اور وہ شفیق کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ تاہم یہ تمام الزامات تاحال زیرِ تفتیش ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے آنے کے بعد معاملے میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور حتمی نتائج تفتیش مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

Check Also

لاہور انڈرورلڈ کا ایک اور مطلوب مجرم پولیس مقابلے میں ہلاک

Share لاہور کی جرائم پیشہ دنیا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ اشتہاری ملزم فیضان …