
آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی حال ہی انڈیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔ نے بتایا کہ پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ ٹم ڈیوڈ ری کوری کی طرف بڑھ رہے ہیں، پراعتماد ہیں کہ ورلڈ کپ کے لیے تینوں دستیاب ہوں گے۔جارج بیلی نے کہا کہ یہ ابھی ابتدائی اسکواڈ ہے اسپورٹ پیریڈ کے دوران ضرورت پڑنے پر تبدیلی کر لیں گے۔ چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اسکواڈ میں کپتان میچل مارش ، زیوئیر بارٹلیٹ، کوپر کنولی اور نیتھن ایلس، پیٹ کمنز ،ٹم ڈیوڈ ،کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈکے علاوہ جوش انگلس ،میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved