
بھارت میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم خاتون کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا، گرفتاری کے وقت ملزم نے برقعہ پہنا ہوا تھا اور ہونٹوں پر سرخی بھی لگائی ہوئی تھی۔بھارتی ریاست راجستھان میں زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم راجندر سسودیا کو اتر پردیش کے ضلع متھرا سے گرفتار کر لیا گیا ہےملزم کی شناخت رام بھروسے عرف راجندر سسودیا کے طور پر ہوئی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے 15 دسمبر کو 16 سالہ لڑکی اور اس کے بھائی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایاملزم نے لڑکی کے بھائی کو بازار بھیج دیا اور اس دوران لڑکی سے زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کے چیخنے پر پڑوسی موقع پر پہنچ گئے، تاہم شدید عوامی احتجاج کے باوجود ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم بار بار بھیس بدلتا رہا۔ اس کی موجودگی آگرہ، لکھنؤ اور گوالیار میں ٹریس کی گئی، مگر وہ ہر بار پولیس سے ایک قدم آگے رہا۔ ایس پی سانگوان کے مطابق ملزم کبھی ٹریک سوٹ یا جیکٹ پہن کر خود کو وی آئی پی یا اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کرتا تھا، طویل تلاشی اور آپریشن کے بعد پولیس نے بالآخر ملزم کو ورنداون سے گرفتار کر لیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved