نئے سال پر ایل پی جی 10 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی

Share

پاکستان میں سال نو کے آغاز سے قبل ہی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 10 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں یکمشت ساڑھے 11 روپے سے زائد کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026ء سے ہوگا، یوں 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے ہوا ہے۔اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے اور گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 592 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 87 روپے 21 پیسے بڑھائی گئی تھی، جس کے بعد اب جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

Check Also

زرمبادلہ میں اضافۃ، دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے: وزیراعظم

Share وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام …