سنیتا آہوجا نے گووندا کے افیئر کی تصدیق کر دی

Share

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے شوہر کا ایک افیئر تھا لیکن کسی ایکٹریس کے ساتھ نہیں تھا، انکا کہنا تھا کہ وہ عورت گووندا سے محبت نہیں کرتی تھی وہ صرف ان کی دولت چاہتی تھی۔سنیتا آہوجا نے کہا کہ 2025 ان کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا، کیونکہ گووندا کے ایک اور خاتون کے ساتھ ملوث ہونے کے تنازع نے ان کی زندگی کو متاثر کیا۔62 سالہ گووندا کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے افیئر کی افواہ پر کھل کر گفتگو کی، تاہم یہ وضاحت بھی کی کہ یہ افیئر کسی مراٹھی نوجوان اداکارہ کے ساتھ نہیں ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو سنیتا نے کہا کہ وہ عورت گووندا سے نہیں ان کے پیسوں سے محبت کرتی ہے، 56 سنیتا آہوجا جن کی 1987 میں گووندا سے شادی ہوئی، انکا کہنا ہے کہ اس سال کو میں بہت برا سال سمجھتی ہوں، کیونکہ میں مسلسل گووندا کے لڑکی کے ساتھ افیئر کا سن رہی ہوں، لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ کوئی اداکارہ نہیں ہے، کیونکہ اداکارائیں ایسے برے کام نہیں کرتیں۔انھوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ گووندا ان تمام تنازعات کو ختم کر دیں اور آئندہ برس ہماری اچھی فیملی لائف ہو۔ یاد رہے کہ اس سال کے اوائل میں گووندا اور سنیتا کی طلاق کی افواہیں تھیں، جس کی سنیتا نے تردید کی تھی۔

Check Also

مردہ شخص اچانک گھر پہنچ گیا

Share ایک اوورسیز پاکستانی عمران ملک، جنہیں مبینہ طور پر ان کے اپنے خاندان نے …