
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔جسٹس طارق جہانگیری نے ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کی کارروائی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے 3 سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ایڈووکیٹ اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری کیس کی پیروی کریں گے، جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس طارق جہانگیری کی طرف سے کیس کی پیروی کریں گے، جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ آج چیلنج کیا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی جائے گی، اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved