اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سسہولت کار گرفتار

Share

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے انٹیلی جینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کر لیے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس بروئے کار لاتے ہوئے کیے گئے، آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ خود کش حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کیا گیا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا تھا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …