ہری پور ضلعی انتظامیہ کی افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت

Share

ہری پور میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی نے افغان مہاجر کیمپوں سے واپڈا تنصیبات ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے، افغان مہاجر کیمپوں سے ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹر اتارے جا رہے ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ ہری پور میں 20 کے قریب افغان مہاجر کیمپ موجود ہیں، غیرقانونی افغان مہاجرین کو رہائش دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …