علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم

Share

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔علیمہ خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کریمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار تحویل میں لے کر عدالت کے اندر لے گئیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …