اسلام آباد میں دبئی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ

Share

اسلام آباد میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کےمسائل کے حل کے لیے وزارتِ داخلہ نے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہو گا، اسٹیڈیم کے قریب سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر ہو گا، بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولتیں شامل ہوں گی۔ذرائع نے کہا ہے کہ جدید پارکنگ، سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے کا حصہ ہوں گی، دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز اسلام آباد میں متعارف کروائے جائیں گے

Check Also

این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور …