لیبیا: تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے 4 افراد ہلاک

Share

لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب جمعرات کو 95 غیرقانونی تارکین وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں الٹ گئی تھیں۔ حکام کے مطابق ایک کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار تھےجن میں 2 مصری اور درجنوں سوڈانی شامل تھے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …