برازیلی باڈی بلڈر و انفلوئنسر خاتون گھر کی چھت سے گر کر ہلاک

Share

برازیل کی معروف نیوٹریشنسٹ اور باڈی بلڈر انفلوئنسر ڈیانا اریاس عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو ریاست ریو ڈی جنیرو کے شمالی حصے کیمپس میں پیش آیا۔ 39 سالہ ڈیانا اریاس کی لاش ان کے رہائشی کمپلیکس کے حصے میں ملی۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اپارٹمنٹ سے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے جسم پر متعدد کٹ لگے ہوئے پائے گئے. پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیانا اسپتال سے طبی اجازت کے بغیر چلی گئیں، اور کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔ڈیانا اریاس انسٹاگرام پر دو لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی تھیں اور فٹنس و باڈی بلڈنگ کے حوالے سے مشہور تھیں۔حکام نے ان کی موت کے حالات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں، اور پولیس تحقیقات جاری ہے کہ یہ حادثہ تھا یا خودکشی؟

Check Also

گلشن اقبال کراچی میں ڈاکو بجلی کی تاریں ٹرک میں ڈال کر فرار

Share کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو بجلی کی تاریں اور دیگر سامان ٹرک …