دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے، شمالی کوریا کی دھمکی

Share

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گاکم جونگ اُن نے ملک کے نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کا معائنہ کرتے ہوئے

امریکا کو خبردار کیا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو روز قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا جس کی امریکا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت متعدد ممالک نے مذمت کی تھی۔ جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا۔جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *