آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے جاں بحق

Share

آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے موت ہوگئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ بین آسٹن رواں ہفتے کے آغاز میں انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ اس مرتبہ انہیں میلبرن ایسٹ میں گردن پر گیند لگی اور ان کی موت اسپتال میں ہوئی، اس واقعے سے متعلق کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی ہے کہ بین آسٹن کو تھروئنگ ڈیوائس کی گیند گردن پر لگی جس کے بعد انہیں ایمبولینس وکٹوریہ نے تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا۔ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا، بین آسٹن کو اسی طرح گردن پر گیند لگی جیسے 11 برس قبل آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو لگی تھی. کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کی فیملی نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …