سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

Share

شکار پور پولیس لائن میں سرنڈر پالیسی کے تحت منعقدہ تقریب میں کچے کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔سرنڈر پالیسی تقریب میں ہتھیار ڈالنے والوں میں ضلع کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور کے 65 ڈاکو شامل ہیں، تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی. واضح رہے کہ اس تقریب میں ڈاکوؤں کا جمع کروایا گیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا، جس میں کلا شنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 50 سے زائد کچے کے ڈاکوؤں نے آج خود کو قانون کے حوالے کردیا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …