
مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی انتقال کر گئے، مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔دوسری طرف گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معروف عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مفتی محمد رفیع عثمانی کا انتقال نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے عظیم نقصان ہے، دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے مفتی صاحب کی خدمات بے مثال ہیں، رفیع عثمانی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا