صدر ٹرمپ کی امن کے لیے غیر معمولی خدمات کو سراہتے رہیں گے، وزیراعظم

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔مصر سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شرم الشیخ میں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، اپنے تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے گہرا تعلق رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کُشی کے فوری خاتمے کی تھی، دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے اور رہے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے قتلِ عام رکوانے کے لیے قدم اٹھانے کا وعدہ کیا اور پورا کیا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے غیر معمولی خدمات کو سراہتے رہیں گے

Check Also

ازبکستان صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب, گارڈ آف آنر پیش

Share ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم …