
یو ای اےکے شہر شارجہ میں اتوار کو سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ عمارت کی 14 ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔شعیب اختر نے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ شارجہ میں بک فیئر کے دوران یہ بچہ شارجہ میں گزشتہ اتوار کو ہی میرے پاس دوڑ کر آیا تھا،اس کے گھر والوں نے اگلے دن شکریہ کی ویڈیو بھی بھیجی تھی۔سابق فاسٹ بولر نے بچے سے ملاقات اور پیار کے اظہارکی ویڈیو بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھاکہ اس خوبصورت بچے کے انتقال کا سن کر بہت دکھ شارجہ میں عمارت کی 14 ویں منزل سے گرنے والے پاکستانی بچے کے والدین سے پولیس غفلت کے شبے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق بچہ کھڑکی کے نیچے لگے بستر پر چڑھا اور کھڑکی سے نیچے گرا تھا.
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved