یوکرین نے پانچ روسی فوجی مار دئیے، ویڈیو جاری

Share

یوکرین کی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے یوکرین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ روسی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے اس حوالے یوکرینی وزارت دفاع نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے 5 روسی فوجیوں کو سرحدی علاقے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی وزارت دفاع نے1 منٹ 2 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ ہم آپ کو اندھیرے میں بھی دیکھتے ہیں، جب تک آپ یوکرین نہیں چھوڑیں گے آپ کو امن کا پتا نہیں چلے گا۔رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں کو یوکرین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک ایک کر کے فائرنگ کا نشانہ بنایاویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران کچھ فوجیوں نے بھاگنے کی کوشش بھی کی۔واضح رہےکہ روس اور یوکرین کےدرمیان جاری جنگ کو تقریباً 10 ماہ ہو چکے ہیں

Check Also

شمالی کوریا کا نیا تجربہ، متعدد بیلسٹک میزائل فائر کئے، جنوبی کوریا کی مذمت

Share شمالی کوریا نے آج ایک بار پھر بیلسٹک میزائل تجربہ کرتے ہوئے متعدد بیلسٹک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *