صدر پاکستان آصف زرداری آج سے چین کا 10 روزہ دورہ کریں گے

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج سے اکیس ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے ۔دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت شنگھائی، چنگڈو اور سنکیانگ کے دورے میں چین کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلۂ خیال ہوگا، دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی بات کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے

Check Also

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

Share توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو …